تازہ ترین کھیل

نوواک جوکووچ کو یو ایس اوپن ٹینس کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

نوواک جوکووچ کوپہلے ہی راؤنڈ میں شکست

 

نیویارک: ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ کو یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں نوجوان حریف ماریانو ناوونے کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

24 گرینڈ سلیم جیتنے والے 39 سالہ سربین کھلاڑی چار گھنٹے 36 منٹ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 6-7، 7-5، 6-4، 2-6 اور 1-6 سے ہار گئے۔

یہ جوکووچ کے کیریئر کا کسی گرینڈ سلیم میں طویل ترین ابتدائی راؤنڈ مقابلہ تھا جبکہ دو دہائیوں بعد پہلی مرتبہ وہ کسی گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوئے ہیں، یو ایس اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں یہ ان کی پہلی شکست ہے۔

مقابلے کے دوران جوکووچ جسمانی مشکلات سے دوچار دکھائی دیئے، وہ ایک موقع پر الٹی کرتے نظر آئے، جبکہ بعد میں بائیں پاؤں میں کھچاؤ کے باعث تکلیف میں مبتلا ہوئے، ڈاکٹر سے دوا لینے کے علاوہ میڈیکل ٹائم آؤٹ کے دوران ان کی کمر پر مساج بھی کیا گیا، جوکووچ نے میچ میں 70 غیر ضروری غلطیاں کیں۔

شکست کے بعد نوواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ جسمانی مسائل کے باعث وہ اپنا بہترین کھیل پیش نہ کر سکے اور آخر میں کمر اور کندھے کی تکلیف نے انہیں مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field