بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پرائیوٹ ہسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم نامہ جیل حکام کو موصول نہیں ہو سکا ہے ۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کو تاحال تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا،راولپنڈی تحریری حکم نامہ ملنے پر انتظامات کیے جائیں گے، پرائیوٹ ہسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار انتظامی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق سب جیل قرار دینے پر اڈیالہ سے 20 رکنی سٹاف بانی کے ساتھ جیل جائے گا، سٹاف میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ، خانسامہ، اور دیگر عملہ ساتھ جائیں گے۔
راولپنڈی بانی ہسپتال میں رہ کر بھی جیل کی تحویل میں ہوں گے،بانی کی جیل سے ہسپتال منتقلی سیکیورٹی انتظامات ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہوگی،راولپنڈی بانی کی ہسپتال میں سیکیورٹی مخصوص کمرے یا وارڈ میں جیل پولیس کے حوالے ہوگی۔
جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی ہسپتال کی آوٹر سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے پاس ہوگی،ہسپتال میں بانی پر جیل مینوئل لاگو ہوگا،دیگر انتظامات سپریم کورٹ حکم نامہ ملنے پر کیے جائیں گے۔
