گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے بڑی خبر! 15 اگست تک بارشوں کا نیا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے بڑی خبر! 15 اگست تک بارشوں کا نیا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے بڑی خبر! 15 اگست تک بارشوں کا نیا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے بڑی خبر! 15 اگست تک بارشوں کا نیا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 13 سے 15 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، جبکہ مختلف علاقوں میں شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات سے 15 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

13 اگست کی شام یا رات سے 15 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خوشاب میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارش متوقع ہے، جبکہ صوبے کے جنوب مشرقی اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے 13 سے 15 اگست کے دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں بارش برسانے والا سلسلہ موجود ہے اس سلسلے کے زیر اثر اگلے 3 سے 5 گھنٹوں کے دوران بہاولپور، خانپور اور ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خانیوال، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ژوب، خضدار اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version