رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا،جس کا نظارہ یورپ کےمختلف علاقوں،گرین لینڈ،آئس لینڈ،اسپین کےشمالی حصوں اورپرتگال میں کیاجاسکے گا،جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں سورج گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔
ماہرین کےمطابق سورج گرہن کے دوران چاند سورج اور زمین کے درمیان آ جائےگا، جس کے باعث سورج کی روشنی کچھ دیر کے لیے مکمل یا جزوی طور پر زمین تک پہنچنے سے رک جائے گی۔
مکمل سورج گرہن کے راستے میں آنے والے علاقوں میں دن کے وقت سورج مکمل طور پر چاند کے پیچھے چھپ جائے گا اور چند لمحوں کے لیے غیر معمولی تاریکی چھا جائے گی۔
یورپی وقت کے مطابق مکمل گرہن کا آغاز رات 8 بج کر 27 منٹ جبکہ جی ایم ٹی کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پرہوگا،یورپ کے بعض علاقوں میں 1999 کے بعد پہلی مرتبہ مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا۔
پاکستان میں سورج گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا،کیونکہ گرہن کے اوقات پاکستان میں رات کے وقت ہوں گے۔
