چوروں کے ڈر سے دفنائی گئی رقم پر دیمک کا ڈاکا، لاکھوں روپے چاٹ گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

چوروں کے ڈر سے دفنائی گئی رقم پر دیمک کا ڈاکا، لاکھوں روپے چاٹ گئی

چوروں کے ڈر سے دفنائی گئی رقم پر دیمک کا ڈاکا، لاکھوں روپے چاٹ گئی

چوروں کے ڈر سے دفنائی گئی رقم پر دیمک کا ڈاکا، لاکھوں روپے چاٹ گئی

چوروں کے خوف سے زمین میں دفنائی گئی لاکھوں روپے کی رقم کو کسان نے چوری سے تو بچا لیا لیکن تمام نوٹ دیمک چاٹ گئی۔

کسان سارا سال محنت کر کے چند لاکھ روپے کماتا ہے اور وہی اس کا متاع حیات ہوتی ہے۔ ایک کسان نے فصل سے لاکھوں روپے کمائے اور چوروں کے ڈر سے یہ رقم زمین میں دفن کر دی، تاہم جب رقم واپس نکالی تو یہ دیکھ کر اس نے سر پکڑ لیا کہ تمام نوٹوں کو دیمک نے چاٹ کر ختم کر دیا تھا۔

یہ انتہائی غیر معمولی واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں راجھستان ریاست کے نیوائی گاؤں میں پیش آیا، جہاں منگی لال نامی ایک کسان نے چوروں کے خوف سے ایک سال قبل 5 لاکھ روپے زمین میں دفن کیے تھے۔ تاہم کوئی نشان نہ لگانے کی وجہ سے وہ رقم دفن کرنے کی جگہ بھول گیا اور کافی تلاش کے بعد بھی رقم نہ ملی۔

تاہم حال ہی میں کھیت میں بیج بونے کے لیے ہل چلانے کے دوران اچانک رقم والا تھیلا برآمد ہوگیا۔ تھیلا ملنے پر منگی لال اور اس کے اہلِ خانہ خوش ہوگئے، لیکن تھیلا کھولتے ہی ان کی خوشی مایوسی میں بدل گئی۔ کیونکہ وہ یہ رقم چوروں سے تو بچا گیا، لیکن دیمک سے نہ بچا پایا۔

جب اس نے زمین کے اندر دفن کیا گیا تھیلا نکال کر کھولا، تو اندر موجود تمام نوٹ دیمک نے چاٹ کر نا قابل استعمال بنا دیے تھے۔ مرکزی بینک نے بھی ان نوٹوں کو وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

Exit mobile version