راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
تازہ موسمی پیشگوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ صرف آج تک محدود نہیں بلکہ آئندہ چند روز کے دوران بھی وقفے وقفے سے گرج چمک اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔
خاص طور پر 13 اور 14 اگست کو دوبارہ بارش کے امکانات ہیں جبکہ 15 سے 18 اگست کے دوران بھی بارش اور طوفانی موسم متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے دوران شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور نشیبی علاقوں میں احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے
محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، مردان،صوابی،پشاور،نوشہرہ،کوہاٹ،کرم،باجوڑ، مہمند اور خیبر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب: کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع۔ تاہم راولپنڈی،مری، گلیات،گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ ، جہلم، اٹک،چکوال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام/رات میں میانوالی، بہاولنگر، بہاولپور، ساہیوال اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں تھرپارکر، عمرکوٹ، گھوٹکی گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم قصور میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین، بھکر، سبی اور چلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
