پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کے گھر سوگ چھا گیا والدہ کے انتقال پر ورزشی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کے گھر سوگ چھا گیا والدہ کے انتقال پر ورزشی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی

پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کے گھر سوگ چھا گیا
والدہ کے انتقال پر ورزشی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی، سماجی، کاروباری اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے جاوید آفریدی سے تعزیت اور اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

 

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے جاوید آفریدی سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Exit mobile version