کشمیر کے حق میں نوجوان مصوروں کی آواز تصویری نمائش کا انعقاد پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

کشمیر کے حق میں نوجوان مصوروں کی آواز تصویری نمائش کا انعقاد

📌 یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سےنوجوان طلبا کے درمیان تصویری مقابلے اور نمائش کا اہتمام ۔ کے۔ ایم ایس
📌 یوتھ فورم فار کشمیر اور انسٹیٹیوٹ آف ہوم اکنامکس اینڈ ڈیزائن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلے میں پاکستان بھر سے تقریباً دو سو مصوروں نے حصہ لیا۔ کے۔ ایم ایس
📌 مصوروں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کشمیریوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کیا۔ کے۔ ایم ایس
📌 تصویری مقابلے کی تقریبِ تقسیمِ انعامات کی مہمانِ خصوصی وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم وجیہہ قمر تھیں۔ کے۔ ایم ایس
📌 آواز کو دبایا جا سکتا ہے، مگر رنگ اپنا اثر ضرور دکھاتے ہیں۔ مس وجیہہ قمر
📌 سید علی گیلانی کی زندگی اور ان کا نعرہ، “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”، ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وجیہہ قمر
📌 بھارت ففتھ جنریشن وار کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وجیہہ قمر
📌 یوتھ فورم فار کشمیر کے ڈائریکٹر زمان باجوہ نے تصویری مقابلے کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ کے۔ ایم -ایس
📌 آرٹ اور ثقافت مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور اس کے حل کی حمایت پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ زمان باجوہ
📌 مس وجیہہ قمر نے تصویری نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ کے۔ ایم -ایس
📌 تقریب کے اختتام پر مقابلہ جیتنے والے نوجوان مصوروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ کے۔ ایم -ایس

Exit mobile version