عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پھر کم ہو گئیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کےلئے معاہدے 1.11 ڈالر اضافے سے 85.57ڈالر فی بیرل اور برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے 2.28 ڈالر اضافے سے 93.02 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔کموڈیٹی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔ اس وقت امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 83.45 ڈالر پر پہنچ گئی ہے، برطانوی تیل 89.38 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا مربن آئل 87.70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
Petrol is down by just Rs. 0.75 per litre for the next 24 hours, but diesel has become Rs. 2.24 per litre costlier. Petrol now stands at Rs. 335.06 and HSD at Rs. 390.62 per litre. ????
واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل کیا جا رہا ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت پر بھی پڑتا ہے، اگر اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی آ سکتی ہے، قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
