پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں شہر کے لحاظ سے فرق دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں سولر پینلز کے نرخ معیار، برانڈ، دستیابی اور خریداری کے مقام کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سولر پینلز خریدتے وقت صارفین کو اپنے قریبی تھوک بازار یا مجاز ڈیلرز سے قیمتوں کا موازنہ کرنا چاہیے تاکہ بہتر ریٹ حاصل کیا جا سکے۔ کراچی صدر، لاہور ہال روڈ اور راولپنڈی کالج روڈ جیسے بڑے تجارتی مراکز میں سولر پینلز کی خرید و فروخت زیادہ ہوتی ہے۔
مارکیٹ ریٹس کے مطابق اے گریڈ ڈاکیومنٹڈ سولر پینلز کی فی واٹ قیمتیں مختلف شہروں میں کچھ اس طرح ہیں:
اسلام آباد: 40 سے 46 روپے فی واٹ
راولپنڈی: 39 سے 45 روپے فی واٹ
لاہور: 38 سے 44 روپے فی واٹ
ملتان: 38 سے 44 روپے فی واٹ
کوئٹہ: 40 سے 45 روپے فی واٹ
فیصل آباد: 39 سے 44 روپے فی واٹ
پشاور: 40 سے 45 روپے فی واٹ
کراچی: 37 سے 43 روپے فی واٹ
ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی قیمتیں مارکیٹ میں طلب و رسد، درآمدی صورتحال اور معیار کے فرق کے باعث روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتی ہیں۔ صارفین کو خریداری سے پہلے پینلز کی کوالٹی، وارنٹی اور ڈیلر کی ساکھ ضرور چیک کرنی چاہیے۔
