وفاقی حکومت کی ہدایت پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولکی قیمت میں 1.63 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 334.18 روپے سے بڑھ کر 335.81 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 1.55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت ڈیزل کی نئی قیمت 386.83 روپے سے بڑھ کر 388.38 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ترمیم حکومت کے نئے پرائسنگ میکانزم کے تحت کی گئی ہے اور تمام قیمتیں 29 جولائی سے نافذہوں گی ۔
