کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ بائیں جانب تیسری قطار میں موجود سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا؟
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر والی قطار میں 3، 6، 2، 7 اور 9 نمبر موجود ہیں۔
اسی طرح دوسری قطار میں 3، 7، 8، 5 اور 6 موجود ہے۔
اسی طرح تیسری قطار میں ؟ سوالیہ نشان کے ساتھ 4، 1، 3 اور 5 نمبر موجود ہیں۔
تو آپ کو یہی بتانا ہے کہ کونسا نمبر سوالیہ نشان کی جگہ آئے گا۔
ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟
اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر آپ ہر قطار کے نمبروں کو جمع کرنا ہوگا اور بائیں کی بجائے دائیں جانب سے اوپر سے نیچے کے نمبروں کو جمع کرنا ہوگا۔
یعنی دائیں جانب سب سے اوپر موجود 9 کو 6 سے جمع کریں، جس کا مجموعہ 15 بنتا ہے، جس میں سے 5 وہاں نیچے تیسری قطار کے آخر میں آجائے گا جبکہ بچ جانے والے ایک کو برابر میں موجود 7 اور 5 کو جمع کرنے سے آنے والے مجموعے یعنی 12 میں شامل کر دیں، جو کہ 13 بنتا ہے، جس میں سے 3 نیچے آجائے گا۔

اسی فارمولے کے مطابق 2 اور 8 کو جمع کیا جائے تو 10 بنتا ہے جبکہ 13 میں سے بچ جانے والے ایک کو جمع کرنے پر 11 جواب آئے گا جس کا ایک نیچے آجائے گا۔
اس کے بعد 6 کو 7 سے جمع کیا جائے گا اور باقی جانے والے ایک کو جمع کرنے پر 14 آتا ہے جس کا 4 وہاں نیچے آجائے گا۔
آخر میں 3 کو 3 کو جمع کریں اور پھر اس میں ایک شامل کریں تو 7 آتا ہے۔
تو اس سوال کا جواب 7 ہے۔