شوہر کا بہیمانہ تشدد، پھندا لگا کر بیوی کی آخری سانسیں اس کے والدین کو ویڈیو کال پر سنا دیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

شوہر کا بہیمانہ تشدد، پھندا لگا کر بیوی کی آخری سانسیں اس کے والدین کو ویڈیو کال پر سنا دیں

شوہر کا بہیمانہ تشدد، پھندا لگا کر بیوی کی آخری سانسیں اس کے والدین کو ویڈیو کال پر سنا دیں

شوہر کا بہیمانہ تشدد، پھندا لگا کر بیوی کی آخری سانسیں اس کے والدین کو ویڈیو کال پر سنا دیں

بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 23 سالہ بیوی کو پھندا لگا کر قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو پھندا لگایا اور ویڈیو کال کے ذریعے مقتولہ کے والدین کو ان کی بیٹی کی بے بسی دکھائی۔

ملزم نے بیوی کی آخری سانسوں کی ویڈیو بھی بنائی جو اس نے بعد ازاں بیوی کے دوستوں اور اہلِ خانہ کو بھیجی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام پیش آیا، مقتولہ کی شناخت بھاگیہ شری جگلور جبکہ ملزم کی شناخت پراوین جگلور کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے پہلے بیوی کو لکڑی کے ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر دوپٹے سے پھندا دے کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کے پھندے پر لٹکے ہونے اور زندگی کی آخری جدوجہد کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جسے متعدد نمبروں پر سینڈ بھی کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے جس کے باعث بھاگیہ شری تقریباً 2 ماہ قبل اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

ملزم نے صلح اور پُرامن زندگی کی یقین دہانی کروا کر اسے واپس بلا لیا تاہم اسی شام مبینہ طور پر اسے قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کے والدین کی جانب سے اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل سے پہلے پیش آنے والے تمام واقعات اور محرکات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version