پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کے نرخ دوبارہ نیچے آگئے، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے پر آگئی۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان رہا، فی تولہ چاندی 174 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 223 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی براہ راست مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں مسلسل تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
