اب پرانی نمبر پلیٹ نہیں چلے گی! خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل ہوں گی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

اب پرانی نمبر پلیٹ نہیں چلے گی! خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل ہوں گی

اب پرانی نمبر پلیٹ نہیں چلے گی! خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل ہوں گی

اب پرانی نمبر پلیٹ نہیں چلے گی! خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل ہوں گی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کے لیے نئی RFID نمبر پلیٹس لازمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت پرانی نمبر پلیٹس تبدیل کی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں رجسٹرڈ تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق نئی نمبر پلیٹس جدید ریڈیو فریکونسی آئیڈنٹیفکیشن (RFID) اسٹیکرز سے لیس ہوں گی، جن کے ذریعے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں پر یکساں طور پر ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر استوار کرنا، سیکیورٹی نظام کو بہتر بنانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑیوں کی فوری شناخت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق اس وقت صوبائی حکومت ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ 1,200 روپے میں جاری کرتی ہے، تاہم RFID اسٹیکرز سے مزین نئی نمبر پلیٹس کی قیمت 4,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کے باعث گاڑی مالکان کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سے لیس نمبر پلیٹس کے ذریعے گاڑیوں کی ڈیجیٹل شناخت، نقل و حرکت کی نگرانی اور چوری شدہ یا مشتبہ گاڑیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جدید ٹریفک مینجمنٹ میں بھی مدد ملے گی۔

حکام نے بتایا کہ نئی نمبر پلیٹس کے اجرا اور پرانی پلیٹس کی تبدیلی سے متعلق طریقہ کار، شیڈول اور عملدرآمد کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Exit mobile version