آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ، کن کن علاقوں میں ہوگی موسلا دھار بارش؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ، کن کن علاقوں میں ہوگی موسلا دھار بارش؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ، کن کن علاقوں میں ہوگی موسلا دھار بارش؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ، کن کن علاقوں میں ہوگی موسلا دھار بارش؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک بھر میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی، آج سے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا سلسلہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے علاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Exit mobile version