بابا جی آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، آپ غلط استعمال کرینگے ،نواز شریف کے جملے نے جلسے میں قہقہے بکھیر دیے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

بابا جی آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، آپ غلط استعمال کرینگے ،نواز شریف کے جملے نے جلسے میں قہقہے بکھیر دیے

بابا جی آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، آپ غلط استعمال کرینگے ،نواز شریف کے جملے نے جلسے میں قہقہے بکھیر دیے

بابا جی آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، آپ غلط استعمال کرینگے ،نواز شریف کے جملے نے جلسے میں قہقہے بکھیر دیے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران لیپ ٹاپ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے ایک دلچسپ جملہ کہا، جس پر جلسے میں موجود شرکا ہنس پڑے، جبکہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کر رہی ہیں، جبکہ اس منصوبے کی بنیاد وزیراعظم شہباز شریف نے رکھی تھی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر کے ہونہار طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے اور اس موقع پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ سے ہاتھ کھڑے کرنے کو کہا۔

اسی دوران جلسے میں موجود ایک بزرگ شہری نے بھی لیپ ٹاپ لینے کی خواہش میں ہاتھ بلند کر دیا، جس پر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا، “بابا جی، آپ کی سفید داڑھی ہے، آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، آپ لیپ ٹاپ کا غلط استعمال کریں گے۔”

نواز شریف کے اس جملے پر جلسہ گاہ قہقہوں سے گونج اٹھی اور شرکا نے تالیاں بجا کر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے گردش کر رہی ہے، جہاں صارفین اس پر مختلف تبصرے اور آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین نے اسے جلسے کا دلچسپ لمحہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس پر مختلف انداز میں اپنی رائے پیش کی۔

Exit mobile version