دوست ہو تو چین جیسا! پٹرول سے نجات کا حل آگیا، پاکستان میں سستی ای بائیکس لانچ، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی معیشت و تجارت

دوست ہو تو چین جیسا! پٹرول سے نجات کا حل آگیا، پاکستان میں سستی ای بائیکس لانچ، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

دوست ہو تو چین جیسا! پٹرول سے نجات کا حل آگیا، پاکستان میں سستی ای بائیکس لانچ، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

دوست ہو تو چین جیسا! پٹرول سے نجات کا حل آگیا، پاکستان میں سستی ای بائیکس لانچ، قیمت اور خصوصیات سامنے آگئیں

مہنگے پٹرول اور بڑھتے ہوئے سفری اخراجات سے پریشان عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک بائیکس متعارف کرا دی گئی ہیں۔

مقامی تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ای بائیکس کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران بتایا گیا کہ یہ منصوبہ چین اور ایک مقامی کمپنی کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

حکام کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر مقامی صنعت میں 2500 ای وی بائیکس تیار کی گئی ہیں۔ ان الیکٹرک بائیکس کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے پٹرول کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کا شعبہ پاکستان کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری نہ صرف صنعت کے فروغ کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور مقامی مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاکہ مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرک بائیکس کا استعمال بڑھنے سے پٹرول پر انحصار کم ہو سکتا ہے، جبکہ صارفین کو کم خرچ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی۔ پاکستان میں ای وی سیکٹر کے فروغ کے ساتھ آنے والے دنوں میں مزید مقامی منصوبے سامنے آنے کی توقع ہے۔

Exit mobile version