پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی، اوگرا روزانہ نئی ایکس ڈپو قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا کرے گا۔

پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں 7روز کے اوسط عالمی نرخوں سے منسلک ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اوگرا کو قیمتوں کے روزانہ تعین کیلئے حکومتی منظوری درکار نہیں ہوگی۔

پیٹرول کی قیمت درآمدی لاگت اور پریمیم کی بنیاد پر روزانہ طے ہوگی، درآمد نہ ہونے کی صورت میں سالانہ اوسط پریمیم کے تحت قیمت مقرر ہوگی، ڈیزل کی قیمت بھی درآمدی لاگت اور 7 روز کے اوسط پر مقرر ہوگی۔

پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کابینہ کی مقرر کردہ حد سے زیادہ نہیں لگے گی، پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی صرف وزارت خزانہ کی منظوری سے ممکن ہوگی۔

دستاویز کے مطابق اوگرا پلیٹس کی عالمی ریفرنس قیمتیں بھی ویب سائٹ پر جاری کرے گا، شفافیت کے لیے عالمی قیمتوں کا روزانہ اجرا لازمی قرار دے دیا گیا۔ 2027 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او ہی کیا کرے گا، او ایم سیز کو مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

درآمدی شرائط کی خلاف ورزی پر او ایم سیز 9 ماہ تک نااہل قرار دی جائیں گی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کی جائیں گی، اوگرا کو نئے قیمتوں کے نظام پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

Exit mobile version