پاک فضائیہ کے کیپٹن کو شہید کرنیوالے ملزم کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاک فضائیہ کے کیپٹن کو شہید کرنیوالے ملزم کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا

پاک فضائیہ کے کیپٹن کو شہید کرنیوالے ملزم کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا

پاک فضائیہ کے کیپٹن کو شہید کرنیوالے ملزم کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا

پاکستان فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم کو شہید کرنے والے ملزم سعد عباسی کو چشم دید گواہوں نے شناخت کر لیا۔
گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی جس دوران پولیس نے گرفتار ملزم سعدعباسی کو عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت ملزم سعد عباسی کمرہ عدالت میں رونے لگ گیا، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اب رونے کا کیا فائدہ ہے؟ تم نے ملک کا بہت بڑا نقصان کیا ہے، آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے ملک کا کتنا بڑا اثاثہ تباہ کیا ہے، ایک معصوم گھرانہ تباہ کر دیا ہے، آپ کے رونے سےکیا وہ واپس آجائےگا؟
پراسیکیوٹر نوید کیانی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم سعد عباسی کی شناخت ہو چکی ہے، چشم دید گواہان کامران اور وسیم نے ملزم کی شناخت کر لی ہے، ملزم کی شناخت پریڈ کا عمل اڈیالا جیل میں مکمل کیاگیا۔
پولیس نے ملزم سعد عباسی کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا۔

Exit mobile version