پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 258 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 107 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 177 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 21 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر، معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
