چین کا آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی پر اظہار تشویش، یورپی ممالک کو بھی تنبیہ امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت بحال کریں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت بحال کریں۔
بیان کے مطابق خلیجی خطے میں تنازع کے دوبارہ شروع ہونے پرشدید تشویش ہے، امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت بحال کریں، کہا آبنائے ہرمز کے معاملے پر متعلقہ ممالک کے سامنے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرادیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک امریکی غیر قانونی فیصلے کی حمایت بند کریں، کوشش کی جائے چین اور یورپی یونین کے تعلقات متاثر نہ ہوں، یورپی ممالک اپنے بیانات اور اقدامات میں احتیاط سے کام لیں۔
دوسری جانب عمانی وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی یقینی بنانے کیلئے پیچیدہ مذاکرات جاری ہیں، ایران اور عمان محفوظ جہاز رانی کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل حل تلاش کررہے ہیں۔
بدر البوسعیدی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو اندار سے نہیں باہر سے خطرات ہیں، تل ابیب کے فیصلوں اور اقدامات سے خطے کو خطرات لاحق ہیں، موجودہ جنگ ایک تباہ کن سانحہ ثابت ہوئی۔

Leave feedback about this