آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے، ایران نے حتمی اعلان کردیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے، ایران نے حتمی اعلان کردیا

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے، ایران نے حتمی اعلان کردیا

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے، ایران نے حتمی اعلان کردیا

ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ رہبر اور ایرانی عوام کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو “مناسب وقت” پر جواب دیا جائے گا، جبکہ ملک آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاری کر رہا ہے۔

جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رہبر کی شہادت کے وقت ‘بندھی ہوئی مٹھی’ ایران کے قومی سلامتی کے نظریے کی ایک دائمی علامت بن کر رہے گی۔

ذوالقدر، جو پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر رہ چکے ہیں، کو مارچ میں اپنے پیشرو علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا ارادہ اب بھی زندہ ہے اور ذمہ دار عناصر کو جلد اپنے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو اپنے دفتر میں ایک امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ حملے میں سپریم لیڈرکی بیٹی، داماد، اور نواسی کے علاوہ ان کے مشیرعلی شمخانی، اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شہید ہوئے تھے۔

گارڈین کونسل نے اپنے بیان میں اس حملے کو “گھناؤنا جرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔ کونسل کے مطابق رہبر کی شہادت خود مزاحمت کی ایک نئی علامت بن گئی ہے جو فتح کی راہ دکھائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ تدفین کی تقریبات ایک تاریخی موڑ ثابت ہوں گی اور ایرانی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت قوم اور انقلاب کے درمیان مضبوط تعلق کا اظہار کرے گی۔

کونسل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ رہبر کی شہادت نے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات جمعرات سے تہران، قم اور مشہد میں پانچ روز تک جاری رہیں گی۔

گزشتہ ہفتے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ پاکستانی وفد بھی آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کرے گا۔

Exit mobile version