چشتیاں میں کنویں میں گری بکری کی جان بچاتے 3 نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

چشتیاں میں کنویں میں گری بکری کی جان بچاتے 3 نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

سوات کی جھیل سیف اللہ میں کشتی ڈوب گئی، 1 ہی خاندان کے 5 سیاح جاں بحق، 3 لاپتہ

سوات کی جھیل سیف اللہ میں کشتی ڈوب گئی، 1 ہی خاندان کے 5 سیاح جاں بحق، 3 لاپتہ

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے چشتیاں کے تھانہ صدر کی حدود میں کنویں میں گرنے والی بکری کو نکالنے کی کوشش کے دوران 3 نوجوان زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق تھانہ صدر چشتیاں کی حدود میں واقع ایک گہرے کنویں میں اچانک ایک بکری گر گئی، بکری کو بحفاظت باہر نکالنے اور جان بچانے کے لیے تینوں نوجوان باری باری کنویں کے اندر اترے، کنویں کی گہرائی میں آکسیجن کی شدید کمی اور پہلے سے موجود زہریلی گیس کے باعث تینوں نوجوانوں کا سانس بند ہو گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہو کر لقمہ اجل بننے والے تینوں نوجوانوں کی شناخت زین، علی رضا اور علی اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے، ان کی عمریں محض 18 سے 24 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کا آغاز کیا، اور خصوصی آلات کی مدد سے کنویں سے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو باہر نکالا گیا، ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، جب نوجوانوں کے جنازے گھر پہنچے تو ہر آنکھ اشکبار تھی اور کہرام مچ گیا۔

Exit mobile version