انتظامیہ ایک بازو سے معذور بزرگ کا پھل اور کنڈا ضبط کرکے لے گئی، سامان واپسی کے نام پر تھانے بلا کر مقدمہ درج کرلیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

انتظامیہ ایک بازو سے معذور بزرگ کا پھل اور کنڈا ضبط کرکے لے گئی، سامان واپسی کے نام پر تھانے بلا کر مقدمہ درج کرلیا

انتظامیہ ایک بازو سے معذور بزرگ کا پھل اور کنڈا ضبط کرکے لے گئی، سامان واپسی کے نام پر تھانے بلا کر مقدمہ درج کرلیا

انتظامیہ ایک بازو سے معذور بزرگ کا پھل اور کنڈا ضبط کرکے لے گئی، سامان واپسی کے نام پر تھانے بلا کر مقدمہ درج کرلیا

شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف کے ایک غریب اور معذور بزرگ بابا صدیق کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے درج کیا گیا مبینہ جھوٹا مقدمہ بالآخر ختم کر دیا گیا، عدالت نے بزرگ کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے ان کی ضمانت منظور کرلی، مبینہ طور پر بابا صدیق کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف میڈیا کے سامنے سچ بولنے کی جرات کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرقپور شریف کے رہائشی بابا صدیق ایک بازو سے معذور ہیں، جو اس کڑی دھوپ اور مہنگائی کے دور میں ریڑھی پر پھل بیچ کر اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، چند روز قبل ضلعی انتظامیہ نے مبینہ تجاوزات مہم کے تحت کاروائی کرتے ہوئے بابا صدیق کی ریڑھی پر موجود پھل اور ان کا وزن کرنے والا کنڈا یعنی ترازو زبردستی ضبط کرلیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ روزی روٹی چھن جانے کے بعد مجبور بابا صدیق نے میڈیا کو ویڈیو بیان دیا، جس میں انہوں نے انتظامیہ کے اس ظلم پر بات کی، یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو حکام سیخ پا ہو گئے، پولیس اور انتظامیہ نے بابا صدیق کو لالچ دیا کہ وہ تھانے آ کر اپنا ضبط شدہ سامان واپس لے جائیں، لیکن جیسے ہی وہ معذور بزرگ تھانے پہنچے تو پولیس نے سامان دینے کی بجائے ان پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا۔

تاہم یہ معاملہ جب عدالت کے سامنے پہنچا تو عدالت نے پولیس کی کہانی کو مسترد کرتے ہوئے بابا صدیق کو مقدمے سے ڈسچارج کیا اور ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔

Exit mobile version