سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوگیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4458 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 52 ڈالر سستا ہو کر 3972 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 107 روپے سستی ہو کر 6242 روپے پر آگئی ہے۔

Exit mobile version