تازہ ترین

بینکس قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے بغیر اکاؤنٹس بلاک نہ کریں: اسٹیٹ بینک

بینکس قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے بغیر اکاؤنٹس بلاک نہ کریں: اسٹیٹ بینک

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو حکم دیا ہے کہ کسی قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے بغیر اکاؤنٹس بلاک نہ کریں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسٹیٹ بینک کو اندرونی میکانزم طے کرکے ہدایات جاری کرنے کا کہا تھا۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک نے غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی بینک اکاونٹ ہولڈرز کو نقصان نا پہنچانے کا حکم دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینک ہدایات پر مکمل عمل درآمد کے لیے مناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کرسکتے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image