ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر پاک فضائیہ کا شاندار فضائی استقبال پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر پاک فضائیہ کا شاندار فضائی استقبال

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر پاک فضائیہ کا شاندار فضائی استقبال

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر پاک فضائیہ کا شاندار فضائی استقبال

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد پر پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شاندار فضائی استقبال کیا۔
پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ایرانی صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے خصوصی اسکواڈ نے سلامی پیش کی، جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 جنگی طیاروں پر مشتمل چھ جہازوں کی فارمیشن نے صدارتی طیارے کو فضائی حصار میں لے کر اس کا پرتپاک استقبال کیا۔
فضائی فارمیشن کے لیڈر نے وزیراعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر کہا گیا کہ ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے، جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ مہمان کے اعزاز میں یہ روایتی فضائی اسکواڈ پاکستان کی سفارتی روایات کا حصہ ہے۔
بیان کے مطابق یہ دورہ دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کی تجدید بھی ہے، جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 طیاروں کی فارمیشن پاکستان فضائیہ کی جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی علامت ہے، جبکہ یہ استقبال پاکستان کی اعلیٰ عالمی شخصیات کے شایانِ شان میزبانی کی روایت کا تسلسل اور خطے میں امن، دوستی اور تعاون کے فروغ کا پیغام بھی ہے۔

Exit mobile version