ایسا نہیں ہو سکتا دوسروں کے پاس میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں: شہبازشریف پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

ایسا نہیں ہو سکتا دوسروں کے پاس میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں: شہبازشریف

ایسا نہیں ہو سکتا دوسروں کے پاس میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں: شہبازشریف

ایسا نہیں ہو سکتا دوسروں کے پاس میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں: شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے وفود کی سطح پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان ہمیشہ کیلئے بھائی بھائی بن گئے ہیں، دنیا بھر میں اس پیس ڈیل کو سبوتاژ کرنے والے بہت ہیں، ایران کا میزائل پروگرام کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنا، ایسا نہیں ہو سکتا دوسروں کے پاس میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ اپنے بھائی مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان پر دوبارہ خوش آمدید کہتا ہوں، دورہ پاکستان کی میری دعوت قبول کرنےپر ایرانی صدر کا مشکورہوں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد دورے پر بے حدخوشی ہے۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور جنگ بندی کیلئے وقار اور عزت کیساتھ دستخط کئے، آج ہم روشن مستقبل کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی پر ایران کے اعتماد پر مشکور ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات قریبی بھائی چارے کی عمدہ مثال ہیں، پاکستان امن اور خوشحالی کیلئے اہم کردار جاری رکھےگا، ایرانی قیادت،عوام کی دلیری،جذبے،عزم اور ہمت کو دادد یتا ہوں۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ امن مذاکرات کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتھک کوششیں کیں،اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا اور ثالثی کی کوششوں کو کامیابی ملی،مشترکہ کوششوں اور عزم سے اس مرحلے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے، برگن اسٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی اہمیت کے حامل رہے، اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن کیلئے کوششوں میں تعاون پر دوست ممالک کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،قطر،سعودی عرب،ترکیہ اور مصر کی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں، ہم مل کرمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان ہمیشہ کیلئے بھائی بھائی بن گئے ہیں، دنیا بھر میں اس پیس ڈیل کو سبوتاژ کرنے والے بہت ہیں، ایران کا میزائل پروگرام کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنا، ایسا نہیں ہو سکتا دوسروں کے پاس میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران یکجان و دو قالب ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ مستقبل اور منزل کے شراکت دار ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایران کا ہمسایہ ملک نہیں بلکہ ایک بھائی اور قریبی دوست کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ماضی قریب میں پیش آنے والے واقعات دونوں ممالک کے قریبی اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

Exit mobile version