یکم جولائی سے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے تک کمی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی

یکم جولائی سے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے تک کمی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

یکم جولائی سے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے تک کمی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

یکم جولائی سے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے تک کمی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ملک میں ہائی اینڈ اور مہنگے  سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 10 ہزار سے 14 ہزار روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ رعایت صارفین کو براہ راست مالی ریلیف فراہم کرے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ درآمدی موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فنانس بل 2026 کے تحت موجودہ ٹیکس ڈھانچہ متوازن اور حکومتی آمدن کے لیے مؤثر ہے، اس لیے شرحوں میں مزید تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگے درآمدی موبائل فونز پر ڈیوٹی میں وسیع پیمانے پر کمی کا زیادہ فائدہ خوشحال طبقے کو ہوگا جبکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے تجویز دی کہ اگر مزید ریلیف دینا مقصود ہو تو اسے صرف 31 سے 200 ڈالر مالیت کے ابتدائی درجے کے موبائل فونز تک محدود رکھا جائے، تاکہ کم آمدنی والے اور پہلی بار اسمارٹ فون خریدنے والے صارفین زیادہ مستفید ہو سکیں۔

Exit mobile version