لندن میں آج روایتی حریف آمنے سامنے، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا کھیل

لندن میں آج روایتی حریف آمنے سامنے، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ

لندن میں آج روایتی حریف آمنے سامنے، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ

لندن میں آج روایتی حریف آمنے سامنے، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ

پاکستانی ٹیم کو دو اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کا سامنا ہے، جبکہ بھارت مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

تفصیلات کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل آئیں گی، جہاں شائقین ہاکی کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا یہ میچ ایونٹ کے اہم مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے ہاکی شائقین کی نظریں اس پر مرکوز ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو اس اہم مقابلے میں اپنے دو اہم کھلاڑیوں، پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سفیان خان اور مرکزی اسٹرائیکر حنان شاہد کی عدم موجودگی کا سامنا ہوگا۔ دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث موجودہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جس کے باعث گرین شرٹس کو اٹیکنگ اور پنالٹی کارنرز کے شعبے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مقابلہ 14 اکتوبر 2025 کو سلطان آف جوہر کپ میں کھیلا گیا تھا جو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔ اس میچ میں حنان شاہد نے ایک جبکہ سفیان خان نے دو گول اسکور کرکے پاکستان کی کامیابی کی امیدیں روشن رکھی تھیں۔

ماہرین ہاکی کا کہنا ہے کہ سفیان خان کی غیر موجودگی پاکستان کے پنالٹی کارنر ڈیپارٹمنٹ کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ حنان شاہد کے بغیر فارورڈ لائن کی کارکردگی بھی ایک بڑا سوالیہ نشان بن سکتی ہے۔ گزشتہ چند میچز میں بھی پاکستانی ٹیم کو گول اسکورنگ کے مواقع ضائع کرنے اور پنالٹی کارنرز کو مؤثر انداز میں استعمال نہ کرنے کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور وہ اپنے روایتی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرے گی۔

ہاکی شائقین کو امید ہے کہ دونوں ٹیمیں جارحانہ اور معیاری کھیل کا مظاہرہ کریں گی اور ایک بار پھر پاک بھارت مقابلہ اپنی روایتی سنسنی اور جوش و خروش کے ساتھ یادگار ثابت ہوگا۔

Exit mobile version