وزیراعظم کا پیٹرول 74اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67روپے کمی کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

وزیراعظم کا پیٹرول 74اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67روپے کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بےمثال مظاہرہ کیا۔ مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اس بحران کے آغاز سے ہی ہم نے اپنے وسائل سے تیل کی قیمتوں میں جس قدر ہوسکا کمی لانے کی کوشش کی اور جس قدر ممکن ہوا عوام کو عالمی مہنگائی کی لہر سے محفوظ رکھنے کےلیے اقدامات کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئے گی وہ من و عن عوام کو منتقل کررہے ہیں۔

Exit mobile version