پاکستان تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر کتنا سستا ہوگا؟بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا

پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر کتنا سستا ہوگا؟بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی تیل منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 40 روپے سے زائد کمی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور متعلقہ ادارے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کے لیے تاحال حتمی ورکنگ مکمل نہیں ہوئی، اس کے باوجود عالمی منڈی میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے، اس سلسلے میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور متعلقہ حکام مشاورت کے عمل میں مصروف ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ اگر قیمتوں میں کمی کی گنجائش بنتی ہے تو اس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔ اسی مقصد کے تحت مختلف مالی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے،حتمی فیصلہ مقررہ قیمت سازی کے فارمولے کے تحت کیا جائے گا اور ورکنگ مکمل ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوقع کمی کا اعلان وزیر اعظم خود کریں گے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے، امریکی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 81 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقعات مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔

قیمتوں میں کمی کی حتمی شرح کا انحصار عالمی منڈی کے آئندہ رجحان، درآمدی لاگت، ٹیکسوں اور حکومتی فیصلوں پر ہوگا، اس لیے سرکاری اعلان تک کسی بھی مخصوص کمی کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image