موٹر وے پولیس کا بڑا فیصلہ، اب ہر گاڑی میں یہ چیز رکھنا لازمی ہوگا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

موٹر وے پولیس کا بڑا فیصلہ، اب ہر گاڑی میں یہ چیز رکھنا لازمی ہوگا

موٹر وے پولیس کا بڑا فیصلہ، اب ہر گاڑی میں یہ چیز رکھنا لازمی ہوگا

موٹر وے پولیس کا بڑا فیصلہ، اب ہر گاڑی میں یہ چیز رکھنا لازمی ہوگا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات (فائر ایکسٹنگوئشر) رکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثات کے دوران آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر خصوصی حفاظتی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو 24 جون تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو آگ بجھانے والے آلات کی اہمیت، درست استعمال اور ان کی فعالیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

موٹروے پولیس کے مطابق گاڑیوں میں فعال اور معیاری فائر ایکسٹنگوئشر کی موجودگی جان و مال کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنے آگ بجھانے والے آلات کی فعالیت اور معیاد ضرور چیک کریں، کیونکہ غیر فعال یا زائد المعیاد آلات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 جون کے بعد اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ آگ بجھانے والے آلات کے بغیر سفر کرنے والی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موٹروے پولیس نے واضح کیا ہے کہ 24 جون کے بعد فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو موٹرویز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ سفر کو محفوظ اور حادثات کے خطرات کو کم سے کم بنایا جا سکے۔

Exit mobile version