وفاقی بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 15 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین و آرائش اور اضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ مالی سال 8 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق ان منصوبوں پر 30 جون 2026 تک مجموعی طور پر 18 کروڑ 97 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 34 کروڑ 31 لاکھ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات سرکاری دفاتر اور رہائشی سہولیات کی بہتری کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
