امن معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

امن معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، قیمتوں میں نمایاں کمی

امن معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، قیمتوں میں نمایاں کمی

امن معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 83 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ فریقین کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اس میں لبنان سمیت مختلف محاذوں پر جاری کشیدگی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس پیش رفت کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہا اور مذاکرات میں ان کی ثالثی کو اہم قرار دیا۔

Exit mobile version