نیلم منیر کے گھرنئے مہمان کی آمد؟ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ پاکستان تازہ ترین

نیلم منیر کے گھرنئے مہمان کی آمد؟

نیلم منیر کے گھرنئے مہمان کی آمد؟

نیلم منیر کے گھرنئے مہمان کی آمد؟

معروف اداکارہ نیلم منیرکے گھر نئے مہمان کی آمدکی قیاس آرائیاں زورپکڑگئیں۔

خوبرواداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد سے دبئی میں مقیم ہیں اور ڈراموں سے وقتی وقفہ لیے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں ، تقریب میں ان کی موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید نیلم منیر اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے انداز اور ظاہری تبدیلیوں سے ان کے حاملہ ہونے کی خبریں زیرِ گردش آ گئی ہیں، تاہم نیلم منیر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نے گزشتہ سال شادی کی تھی اور اس کے بعد سے وہ شوبز کی سرگرمیوں سے دور ہیں۔

Exit mobile version