بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کے لیے بڑا ریلیف، سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ۔
آئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے لاکھوں مستحق خاندانوں کو مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ یہ پروگرام غریب خاندانوں کی عزتِ نفس اور معاشی خودمختاری کا ضامن ہے، اور اس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال سے قسط کی رقم میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ جولائی سے بی آئی ایس پی کی تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی، تاکہ شفافیت اور سہولت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مستحق خاندانوں کو زیادہ موثر مالی معاونت فراہم کرنا اور ادائیگی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
