گرمی میں مزید اضافہ ہوگا یا بارش برسے گی؟ آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

گرمی میں مزید اضافہ ہوگا یا بارش برسے گی؟ آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی

گرمی میں مزید اضافہ ہوگا یا بارش برسے گی؟ آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی

گرمی میں مزید اضافہ ہوگا یا بارش برسے گی؟ آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے اثرات 12 جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اسی طرح تربت اور موہنجو داڑو میں پارہ 47 ڈگری، سکھر، نواب شاہ اور ڈیرہ غازی خان میں 46 ڈگری جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43، پشاور میں 42، اسلام آباد اور مظفر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 37 جبکہ گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بدستور برقرار رہے گی، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ ہیٹ ویو کی شدت 12 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد موسم میں بہتری کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Exit mobile version