اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس نیا رخ اختیار کرگیا انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ پاکستان تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس نیا رخ اختیار کرگیا

اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس نیا رخ اختیار کرگیا

اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس نیا رخ اختیار کرگیا

 ایم پی اے ثاقب چڈھر نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کرنے پر تھانہ بھوآنہ چنیوٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد ثاقب خان چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کا تنازع اب تھانے پہنچ گیا، ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کی بہن رمشا اقبال کے خلاف تھانہ بھوآنہ (چنیوٹ) میں اندراجِ مقدمہ کی باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔

ایم پی اے کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اداکارہ کی بہن رمشا اقبال نے آسٹریلیا جانے کے لیے ویزا اپلائی کرنا تھا، جس کے لیے انہیں بھاری بینک اسٹیٹمنٹ کی ضرورت تھی۔

ثاقب چدھڑ نے رمشا اقبال کے آسٹریلیا جانے کے لیے اور بینک اسٹیٹمنٹ مضبوط کرنے کی غرض سے امانتاً لاکھوں روپے ان کے اکاؤنٹ میں رکھوائے تھے۔

درخواست گزار ایم پی اے نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کل 80 لاکھ روپے کی لین دین کا کٹھا چٹھا کھول دیا اور بتایا کہ یونائیٹڈ بینک کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے کی رقم آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے رمشا اقبال کے بینک الفلاح کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

اس کے علاوہ مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے کی بھاری کیش رقم گواہان کی موجودگی میں رمشا اقبال کے حوالے کی گئی۔

چنیوٹ کی تھانہ بھوآنہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد ثاقب چدھڑ کی جانب سے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن کے خلاف درخواست موصول ہو چکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر قانونی ضابطوں کے تحت معاملے کی تفتیش اور دونوں بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version