پاکستان تازہ ترین

کوئٹہ؛گھر میں فائرنگ،ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل

کوئٹہ؛گھر میں فائرنگ،ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل

بلوچستان کے دارلالحکومت کوئٹہ میں شوہر نے فائرنگ کرتے ہوئے بیوی اور4 بچوں کو قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق  واقعہ وحدت کالونی کے قریب پیش آیا،وحدت کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور 4 کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد آصف ولد موسیٰ خان کے نام سے ہوئی ہے  جو قوم گورگیج سے تعلق رکھتے تھے اور سیکرٹریٹ میں ملازم تھے،ان کی اہلیہ زینب بھی فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں  حذیفہ (عمر تقریباً 13 تا 14 سال) حورین (12 سال) علینہ (6 سال) مہرنا (تقریباً ایک تا ڈیڑھ سال) شامل ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image