خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت گزشتہ رات مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق لنڈی کوتل کے زکریا مسجد مارکیٹ اور وصیف چوک میں مقامی پولیس نے دکانداری کرنے والے افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو بعد ازاں طورخم بارڈر کے راستے افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔
علاقے میں کریک ڈاؤن کے باعث بعض مقامات پر کشیدگی اور خوف و ہراس کی صورتحال بھی دیکھی گئی، تاہم سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔

Leave feedback about this