بے روزگاروں کی سنی گئی،حکومت نئے مالی سال میں بیس لاکھ نوکریوں کا سیلاب لائےگی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بے روزگاروں کی سنی گئی،حکومت نئے مالی سال میں بیس لاکھ نوکریوں کا سیلاب لائےگی

بے روزگاروں کی سنی گئی،حکومت نئے مالی سال میں بیس لاکھ نوکریوں کا سیلاب لائےگی

بے روزگاروں کی سنی گئی،حکومت نئے مالی سال میں بیس لاکھ نوکریوں کا سیلاب لائےگی

پڑھے لکھے بے روزگاروں کی سنی گئی۔ نئے وفاقی بجٹ  میں بے روزگاروں کے لئے لاکھوں نئی نوکریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

ذمہ دار سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ مالی سال 20 لاکھ نئی ملازمتیں پیداکرنےکا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔  با

سرمایہ کاری میں اضافے اوربہتر معاشی نموکےذریعےروزگار کے مواقعے پیدا کرنے کا ہدف رکھا جا رہا ہے۔

جولائی مین شروع ہونےوالے نئے مالی سال کے دوران  خدمات کےشعبے میں11 لاکھ  نئی ملازمتیں پیدا ہونےکی توقع ہے۔

صنعتی شعبے میں 5 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونےکا امکان ہے اور  زرعی شعبے میں4 لاکھ ملازمتوں کےمواقعےپیدا ہونےکی توقع ہے۔

بجٹ سے متعلق ایک اہم سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ  روزگار پیداکرنے کی پالیسی اور منظم کوششیں معاشی نموکو روزگار پرمبنی سہارا دینے کا ذریعہ بنیں گی۔

Exit mobile version