پاکستان تازہ ترین

قلعہ عبداللہ سے افسوسناک خبر آ گئی، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

انا للہ وانا الیہ راجعون ،خیبر پختونخوا میں غم کی لہر، 43 افراد جاں بحق، 1500 سے زائد زخمی، کئی گھرانوں کی خوشیاں اجڑ گئیں

میزئی اڈا بازار میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر میزئی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔

واقعے کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث مرکزی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی اور آمدورفت معطل ہو گئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image