پاکستان تازہ ترین

حج 2026 کے مناسک جاری،حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کی رمی کر رہے ہیں

حج 2026 کے مناسک جاری،حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کی رمی کر رہے ہیں

حج 2026 کے مناسک جاری ہیں اور حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کی رمی کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق حج کا تیسرا فرض طوافِ زیارت اورواجب سعی کا عمل آج بھی جاری رہےگا،جمرات اورمنیٰ کے 511 چوک سے سعودی شٹل سروس حرم آمدورفت کیلئےمسلسل دستیاب ہےجبکہ حجاج کرام آج رات بھی وادی منیٰ میں قیام کریں گے۔

وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف نےپاکستانی حجاج کو مشاعر مقدسہ میں نظم و ضبط اور صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے،منیٰ کے خیموں اور راستوں پر کولنگ اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیرمذہبی امور کے مطابق موسم کی شدت کے پیش نظر حجاج کرام کو دوپہر کے اوقات خیموں میں گزارنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حجاج کرام مکتب کے کڑے پر لگے کیو آر کوڈ کے ذریعے راستوں کی درست نشاندہی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ضعیف حجاج کی رہنمائی کیلئے منیٰ کے اہم مقامات پر پاکستان حج مشن کے گائیڈز 24 گھنٹے تعینات ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image