عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصائیوں کی ریٹ لسٹ جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصائیوں کی ریٹ لسٹ جاری

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصائیوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔

عید کے پہلے دن 5 من وزنی جانور کی کٹائی35 ہزار جبکہ 2 سے 5من تک وزنی جانور کی کٹائی کے 20 ہزار سے 25 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

عید کے دوسرے روز بڑے جانور کی کٹائی20ہزار روپے طلب کی جارہی ہے، عید کے دوسرے دن چھوٹے جانور کی کٹائی 15 ہزار روپے ہے۔ پہلے روز بکرے، دنبے، مینڈھے کی کٹائی 8 ہزار، دوسرے روز5ہزار، تیسرے دن 2 ہزار ہوں گے۔

دوسری جانب دھارلگانے والوں نے بھی پیسے بڑھادیے۔ چھوٹی چھری لوہے والی بعمہ دھار کی قیمت300 روپے، کھال اتارنے والی چھری بمعہ دھار کی قیمت  250سے320 روپے ہے۔ بڑی چھری زبح والا کرنے والی کی قیمت400روپے جبکہ کچن کی چھری 200روپے کی بیچی جارہی ہے۔

Exit mobile version