غیر انسانی، سفاکانہ اقدامات افواج پاکستان یا قوم کے حوصلےکمزور نہیں کرسکتے، فیلڈمارشل سید عاصم منیر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

غیر انسانی، سفاکانہ اقدامات افواج پاکستان یا قوم کے حوصلےکمزور نہیں کرسکتے، فیلڈمارشل سید عاصم منیر

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نےکوئٹہ میں حالیہ بزدلانہ دہشتگردحملےپربیان دیتے ہوئےکہاایسےغیر انسانی اورسفاکانہ اقدامات افواجِ پاکستان یاقوم کےحوصلےکمزورنہیں کرسکتے،دہشتگردوں اور انکےتمام سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کےمطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیر  نےعیدالاضحیٰ مغربی سرحدوں پرتعینات جوانوں کےساتھ منائی،وہ بلوچستان کےضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں تک پہنچےجہاں انہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق کوئٹہ آمدپرکورکمانڈر نےسپہ سالارکا استقبال کیا،فیلڈمارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھول رکھے،انہوں نےمادروطن کےدفاع میں شہادت پانے والے بہادر سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کیا،جوانوں کےغیرمعمولی حوصلے،غیرمتزلزل عزم ،آپریشنل تیاری کوسراہا اورجوانوں کی بیرونی سرپرستی میں ہونےوالی دہشتگردی کیخلاف ثابت قدم اور چوکسی کی بھی تعریف کی،انہوں نے پاکستان کے دیر پا استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

Exit mobile version