حماس نے کمانڈر محمد عودۃ کی شہادت کی تصدیق کردی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

حماس نے کمانڈر محمد عودۃ کی شہادت کی تصدیق کردی

حماس نے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد عودۃ کی شہادت کی تصدیق کردی۔

اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودۃ کوغزہ میں ایک حملے میں شہید کیا، محمد عودۃ کو مئی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نئے سربراہ محمد عودہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی کے مصروف بازار علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جہاں عیدالاضحیٰ سے قبل خریداری کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حملے کے نتیجے میں عمارت کے بالائی تین فلور مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

Exit mobile version