پاکستان تازہ ترین دنیا

بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے، مکہ میں وزیر مذہبی امور سے حجاج کی شکایت

بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے، مکہ میں وزیر مذہبی امور سے حجاج کی شکایت

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مکہ مکرمہ کے ہوٹل پہنچ گئے جہاں حاجیوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حاجیوں کو بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ 

حاجیوں نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ایک کمرے میں پانچ پانچ حاجیوں کو ٹھہرایا گیا ہے، ایک الماری ہے۔

حاجیوں کا کہنا تھا کہ انھیں جلا ہوا اور ناقص کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جس سے وہ بیمار ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حجاج کرام کو یقین دہانی کرائی کہ بدانتظامی میں جو بھی ملوث ہوا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image