پاکستان تازہ ترین موسم

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، کیا بارش برسنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، کیا بارش برسنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی نے شہریوں کیلئے ٹھنڈک کی امید پیدا کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

ادھر لاہور میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جہاں صبح سویرے درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر میں جنوب مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image